واشنگٹن (نیا محاذ) – نوبیل امن انعام 2025 کے لیے دنیا بھر سے 344 افراد اور اداروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 344 نامزدگیاں میں 244 افراد اور 94 ادارے شامل ہیں۔ اس فہرست میں نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا نام بھی شامل ہے۔
نوبیل قوانین کے تحت، نامزد افراد کے نام 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں، تاہم بعض نامزد کنندگان اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔
نوبیل امن انعام کی تاریخ
نوبیل انعام سوئیڈن کے مشہور کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جو ڈائنامائٹ (بارود) کے موجد تھے۔ انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے نوبیل انعامات کے لیے ایک فنڈ میں مختص کر دیے تھے۔
پہلی بار نوبیل انعامات 1901 میں دیے گئے تھے اور تب سے یہ ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو دیے جاتے ہیں۔
نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں پر عالمی سطح پر دلچسپی برقرار ہے، اور 2025 کے انعام کے حوالے سے بھی دنیا کی نظریں ان امیدواروں پر مرکوز ہیں۔