لاہور (نیا محاذ) – محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 9 سے 13 مارچ کے دوران لاہور میں بارشیں متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے وسط تک موسم معتدل اور ٹھنڈا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، اور شمالی علاقوں میں صبح و رات کے وقت سردی برقرار رہے گی۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کشمیر میں بھی سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔