لاہور(نیامحاذ): لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کروا دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت ملکی اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہی۔
سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، جس کے بعد عدالت نے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔