0

ریلوے پولیس اہلکار کی فوری کارروائی سے خاتون مسافر کی جان محفوظ

لاہور (نیامحاذ) ریلوے پولیس اہلکار کی بروقت کارروائی نے ایک خاتون مسافر کی جان بچا لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور اسٹیشن پر ایک فیملی نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی، جس دوران خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ٹرین کے نیچے گرنے لگی۔ اسی لمحے پلیٹ فارم پر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل فوری حرکت میں آیا اور خاتون کو گرنے سے محفوظ بنا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں