لاہور (نیامحاذ) لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے ناموں کی درستگی سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوران سماعت جسٹس شمس مرزا نے درخواست گزار آفاق ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ “آپ کو کیا پریشانی ہے؟ اس معاشرے میں اتنی غلطیاں نظر نہیں آتیں؟ کس قانون کے تحت آپ یہاں آئے ہیں؟”
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔