اسلام آباد(نیا محاذ) جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں جج صاحبان اور دیگر نے شرکت کی،صدر مملکت آصف زرداری نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔
