0

چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

لاہور(نیا محاذ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، افغان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

افغانستان کے سپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سپنر ایم اے غضنفر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ریزور کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان سپنر مجیب الرحمان مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں