اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹوڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے بہت ریسرچ کی ایسی کوئی سیکشن دنیا میں نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کی جانب سے سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔
دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹوڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے بہت ریسرچ کی ایسی کوئی سیکشن دنیا میں نہیں،آئین کاآرٹیکل 175تھری آزاد ٹرائل کو یقینی بناتا ہے،بھارت میں آرٹیکل 175تھری جیسی کوئی چیز شامل نہیں،اس کے باوجود بھارت میں عدالتوں نے ٹرائل کی آزادی کویقینی بنایا ہے،وکیل صفائی کا کہناتھا کہ آزاد ٹرائل کسی آزاد ٹربیونل میں ممکن ہے فوجی عدالتوں میں نہیں۔
0