راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی وزیراعظم یوتھ کونسل اوورسیز بیج سے ملاقات کی اور یوتھ کونسل بیج کے نوجوان سے مکالمہ بھی کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں پرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی چیپٹر کی ممبر منتخب ہونے پر عبیرہ ضیاء بھی شامل تھی۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر یوتھ کونسل کے نوجوان پر پاکستان کی اہمیت، اس کے نظریے اور ملک سے محبت کو اجاگر کیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ’’پاکستان 27 رمضان کے بابرکت دن وجود میں آیا اور یہ اللہ کا معجزہ ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دراصل ریاست طیبہ ہے اور یہ ریاست مدینہ کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے،ہمیں پاکستان کی قدر و منزلت اور اس سے محبت سے قبل اس کی اہمیت کو جاننے ضروری ہے، ہمیں پاکستان کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈے اور اس کیخلاف آنے فیک نیوز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاکہناتھاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے،آپ نوجوان ہیں اور نوجوان ہمارا اثاثہ ہے، ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے، جو لوگ بھی پاکستانی عوام بالخصوص پاکستان کے نوجوان اور فوج میں خلیج پیدا کرتے ہیں انہیں رد کیا جائے،بلوچستان اور دیگر صوبوں کے حوالے سے محرومی کا جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں، یہ جھوٹے اور ملک دشمن لوگ لاپتہ افراد کا جھوٹے بیانیہ بناتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کسی بھی صوبے کے وسائل چاہے وہ خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان اسی صوبے پر لگتے ہیں،آپ بلوچستان میں سڑکوں کا جال دیکھ لیں، وہاں تعلیم کیلئے سہولیات پر نظرڈالیں، آپ کو ان مافیاز کا بیانیہ جھوٹ نظر آئے گا،ان ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی اور یہ کبھی لاپتہ افراد اور کبھی وسائل کی کمی کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
0