اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے3 ججز کے تبادلے پر ہڑتال کے باعث آج بیشتر کیسز میں وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق لاءافسران سرکاری وکلا ءاور درخواستگزار خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے،ججز تبادلے کیخلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ایک کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،جسٹس کیانی کی عدالت میں کچھ کیسز میں وکلاء ،کچھ میں درخواست خود پیش ہوئے،وکلاء پیش نہ ہونے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کیسز کی لسٹ جلدی ختم ہو گئی،جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں بھی کیسز زیادہ تر وکلاء کی عدم پیشی پر ملتوی کیے گئے۔جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان کی عدالت میں بھی زیادہ وکلاء پیش نہیں ہوئے،جسٹس بابرستار کی عدالت میں ہڑتال کے باوجود بعض وکلاء پیش ہوئے،جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت میں بھی بہت کم تعداد میں وکلاء پیش ہوئے۔