کراچی(نیا محاذ)امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی اور ہیرے کی انگوٹھی گم ہونے کا دعویٰ کردیا جس پر انتظامیہ نے خاتون کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چھیپافاؤنڈیشن کے سربراہ کیساتھ پریس کانفرنس کے بعد امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی،امریکی خاتون نے کہاکہ گیسٹ ہاؤس میں میری ہیرے کی انگوٹھی کھو گئی تھی،گیسٹ ہاؤس مینجر نے انگوٹھی کی گمشدگی کے حوالے سے انکار کردیا، گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے کمرہ دستیاب نہ ہونے کا کہہ کر واپس بھیج دیا، امریکی خاتون نے گیسٹ ہاؤس کے باہر ہی ڈیرے ڈال لئے۔
0