0

ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماگتھم گتھا ہوگئے

اسلام آباد(نیا محاذ)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو نشانہ بناتے ہیں، چند ہی لمحوں میں نعیم حیدر پنجوتھا بھی سیٹ سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو جاتے ہیں، اسٹوڈیو میں موجود عملہ ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں