0

ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(نیا محاذ)الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد13کروڑ26لاکھ 68ہزار515ہو گئی،ملک میں مردد ووٹرز کی تعداد7کروڑ12لاکھ 75ہزار222 ہے،ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد6کروڑ 13لاکھ 93ہزار293ہے،ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72،خواتین ووٹرز کی شرح 46.2ہے، اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد11لاکھ 70ہزار744ہے،اسلام آباد میں مرد ووٹرز 6لاکھ 13ہزار118جبکہ خواتین ووٹرز 5لاکھ 57ہزار626 ہیں،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد55لاکھ 37ہزار699ہے،بلوچستان میں مرد ووٹرز 31لاکھ 1ہزار640جبکہ خواتین ووٹرز24لاکھ 36ہزار 59ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ25لاکھ 89ہزار371ہے،کے پی میں مرد ووٹرز 1کروڑ22لاکھ 84ہزار853 جبکہ خواتین ووٹرز1کروڑ3لاکھ 4ہزار518ہیں،اسی طرح پنجاب میں مرد ووٹرز4کروڑ24لاکھ 11ہزار112جبکہ خواتین ووٹرز3کروڑ53لاکھ 4ہزار883ہیں،سندھ میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ78لاکھ 24ہزار706ہے،سندھ میں مرد ووٹرز 1کروڑ50لاکھ 34ہزار499جبکہ خواتین ووٹرز 1کروڑ27لاکھ 90ہزار207ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں