دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل ہی اسکولوں میں طلبا اور عملے کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں،سکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں ’مڈٹرم بریک‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 سے اور اختتام 14 فروری کو ہوگا۔
یہ تعطیلات تو محض 4 دن کی ہیں لیکن مجموعی پر ایک ساتھ 9 چھٹیاں مل جائیں گی کیوں اس میں دو بار دو دو ہفتہ وار چھٹیاں ساتھ مل رہی ہیں۔
8 فروری اور 9 فروری کو سکول میں ہفتہ وار چھٹی ہوگی جب کہ 10 فروری پیر سے 14 فروری جمعے تک مڈ ٹرم چھٹیاں ہوں گی جبکہ 15 اور 16 فروری کو بھی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔