0

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ( نیوزڈیسک ) فاقی دارالحکومت میں ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 12 واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف شعبوں کے تحت جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے فورم کے ذریعے چلائے جانے والے پراجیکٹس اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت پیش کی۔کمیٹی نے صنعت، زراعت و لائیوسٹاک، کانوں و معدنیات، تیل و گیس اوربندرگاہوں جیسے اہم شعبوں سے متعلق پالیسی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اتفاق رائے پیدا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں