0

پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں ترامیم کانوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں ترامیم کانوٹیفکیشن ایف بی آر نے جاری کردیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2024 میں ہونے والے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت گوادرسمیت ملکی بندرگاہوں کو استعمال کرتے ہوئے آذربائیجان کے سامان کی نقل و حرکت کو مربوط اور منظم کیا جائے گا۔ اس کے تحت تجارتی سامان کی آمدورفت، کسٹمز کلیئرنس، سکیورٹی اور گاڑیوں کے لیے اجازت ناموں ک جامع نظام ترتیب دیا گیا ہے۔معاہدے کے تحت سامان کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔ ہر کھیپ کے لیے گڈز ڈیکلریشن درج کی جائے گی اور کنٹینرز کو مخصوص سیل اور جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا۔ہر ٹرانزٹ گاڑی کو قانونی اجازت نامہ رکھنا لازمی ہوگا۔کنٹینرز اور سامان کو مخصوص روٹس پر منتقل کیا جائے گا۔نقل و حرکت میں تاخیر یا سامان کے نقصان کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی بے ضابطگی کوروکنے کے لیے دونوں ممالک کے کسٹمز حکام کے مابین ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا۔ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدہ سے نہ صرف دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے خطے میں تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں