نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اچھی خبر آ گئی ۔۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے پہلےپاکستان آئیں گے۔بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
“جیو نیوز ” کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں ہو گا جبکہ اس سے پہلے افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔افتتاحی تقریب کے لیے 16 یا 17 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے، آئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان روہت شرما افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے۔