0

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیا محاذ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے موقع دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں