0

پی ایس ایل ڈرافٹنگ ، لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کس کھلاڑی کو منتخب کر لیا ؟ جانئے

لاہور (نیا محاذ )پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب شاہی قلعہ میں جاری ہے جس دوران تمام فرنچائزز اپنے اپنے سکواڈ کیلئے کھلاڑیوں کو منتخب کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کو پک کیا لیکن پشاور زلمی نے رائٹ ٹو میچ کا استعمال کرتے ہوئے ٹام کوہلر کیڈ مور کو لے لیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مارک چیپمین کو پک کر لیاہے جبکہ لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کا انتخاب کیا ہے ۔

کراچی کنگز نے ڈرافٹنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں حاصل کر لیاہے ۔ ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیاہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈرافٹنگ کے دوران پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو منتخب کر لیاہے ۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی پچھلی دہائی بہترین ثابت ہوئی ،میں سمجھتاہوں پی ایس ایل دیگر لیگز سے مختلف ہے ، لیگ میں لوکل ٹیلنٹ ، انٹرنیشنل سٹارز اور فینز اس کی شان بڑھاتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں