جوہانسبرگ(نیا محاذ )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقہ نے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم ٹیمبا بووما کی قیادت میں ٹونی ڈی زورزی، وین ڈرسن، ایڈن مارکرم، ہینرچ کالسن، وین مڈلر اور ڈیوڈ ملر پر مشتمل ہے۔ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مارکو جانسن، کیشو مہراج، گیسو ربادا، لنگی نگٹی، تبریز شمسی، ٹراسٹن اسٹبس، ریان ریکلٹن اور اینرچ نارٹجے اسکواڈکا حصہ ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایونٹ میں جنوبی اقریقی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور اس کا پہلا میچ 21 فروری کو کراچی میں افغانستان سے شیڈول ہے پھر 25 فروری کو آسٹریلیا سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اور یکم مارچ کو انگلینڈ سے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا اور اس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔