0

بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے آسان اقساط پر الیکٹرک ٹیکسیاں دینے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا اعلان انہوں نے کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبلی کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے انہیں ماحول دوست ای وی ٹیکسیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈیلی پاکستان انگلش کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو جلد ہی آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف بینکوں سے رابطہ کریں اور مختلف مالیاتی ماڈل تیار کریں۔وزیر نے کہا کہ حکومت کا مقصد بے روزگار افراد کو اپنے خاندانوں کے لیے پائیدار طریقے سے کمانے میں مدد کرنا ہے، ماحول دوست ای وی ٹیکسیاں سندھ حکومت کے گرین سندھ کے عزم کے عین مطابق ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ منصوبہ بے روزگاروں کو بااختیار بنانے اور پائیدار ذرائع سے معاشی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں