0

پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ ،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی (نیا محاذ ) پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ 2024 کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل سال کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔ نیول چیف نے کہا ہے کہ سرکریک سے جیونی تک پاکستان کے ساحلی علاقے کے تحفظ کے لیے پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران سمیت سول معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں