0

ٹل پارا چنار شاہراہ کھل نہ سکی ، بازار بند ،اشیائے ضروریہ ختم ، قبائلی مظاہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا

کرم ( نیا محاذ ) ٹل پارا چنار شاہراہ کھل نہ سکی ، بازار بند ،اشیائے ضروریہ ختم ، قبائلی مظاہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا .
تفصیلات کے مطابق لوئر کرم میں بگن کے علاقے مندوری میں قبائلیوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹل پارا چنار شاہراہ تاحال بند ہے۔

مندوری میں احتجاج کرنے والے قبائلی مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ بگن میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

“جنگ ” کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد بگن میں جاری احتجاج کو مظاہرین نے مندوری میں منتقل کر دیا تھا، جہاں احتجاجی دھرنے کے باعث ٹل شاہراہ مکمل بند ہے لہٰذا دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں۔حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان آج مذاکرات کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ضلع کرم میں مرکزی شاہراہ 3 ماہ سے بند ہونے اور سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

ضلع کرم میں تمام دکانیں خالی اور بازار بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں