0

وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیوں کو ختم کر دیا: وزیرِ خزانہ

اسلام آباد(نیا محاذ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کر دی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بتدریج ان اداروں کو ختم کیا جائے، 60 فیصد خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، یہ تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خدمات سے متعلق آسامیوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، سرکاری اخراجات میں کمی کے اقدامات کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جون 2024ء میں وزیرِ اعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جو وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق تھی۔ جن اداروں کی افادیت نہیں رہی انہیں برقرار رکھیں یا نہیں؟ اس پر کام ہو رہا ہے، 43 وزارتوں اور ان کے 400 محکموں کی افادیت اور انہیں برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر کام کر رہے ہیں، ایک وقت میں 5 سے 6 محکموں کو ختم کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے، 30 جون 2025 سے پہلے یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزرات اطلاعات ونشریات اور وزرا ثقافتی ورثہ کو ضم کردیا جائے گا، کیڈ کی وزرات ختم کررہےہیں، پہلے مرحلے میں 6 وزراتوں کو امور کشمیر، جی بی اور سیفران کو ضم کریں گے، دوسرے مرحلے میں سائنس و ٹیکنالوجی کے 60 محکموں کو ضم یا ختم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں