کراچی(نیا محاذ)عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافہ کے بعد پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگیا،جس سے فی تولہ سونا2لاکھ 76ہزار روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت 857روپے اضافے سے 2لاکھ 36ہزار625روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا فی اونس 10ڈالر مہنگاہو نے سے2642ڈالر کا ہو گیا۔