0

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد ( نیا محاذ ) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
نجی ٹی وی دنیانیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو آگاہ کر دیا، عمران خان اور مذاکراتی کمیٹی کے مابین ملاقات کل متوقع ہے۔
ذرائع سپیکر آفس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔
دوسری جانب مذاکراتی کمیٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں