پشاور ( نیا محاذ )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر کھل کر بول پڑے ۔پشاور کے نشتر ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں، حالات بدلتے رہتے ہیں، ہمیں حالات کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟ کب تک آپ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار کرتے رہیں گے، میرے پاس بھی دونوں فریقین کی طرف سے وفود آئے تھے، ہم نے ان کے لیے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوتے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پرسوں ایک سفیر میرے پاس آئے انہوں نے بہت سی باتوں میں کرم کا ذکر بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ یہ سننا چاہتے ہیں کہ یہ شیعہ سنی فساد ہے، ہمیں پتہ ہے کہ مسئلہ کا حل کیا ہو سکتا ہے۔ 2ہفتوں سے میری سرگرمیاں معطل تھیں، آج سے دوبارہ مصروفیات کا آغاز کر رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار رہا ہے۔