لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کو ویسے تو گاہے بگاہے مخالفین تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، لیکن اس بار پاکستان کے دورے کیلئے آئے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ان کے مبینہ سفارتی مصافحے نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کردیا۔سوشل میڈیا صارفین خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز اور امارات کے صدر کے مصافحے کی تصاویر شیئرکررہے ہیں۔ مریم نواز کی شیخ زید بن النہیان کے ساتھ مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر کئی طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے۔
0