0

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست،دوسرے میں فالو آن پر چیئرمین پی سی بی کا رد عمل آگیا

لاہور(نیا محاذ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست اور دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہار، جیت کھیل کا حصہ ہے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن اور رنیوویشن کے دوران دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کا فنشنگ ورک 25 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم کے افتتاح کا پلان ہے، اس تقریب کو یادگار بنایا جائے گا۔ مختلف شخصیات کو بھی مدعو کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹیم فائٹ کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کل صبح لندن روانہ ہوجائیں گے، معاون کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ ہوں گے، صائم ایوب کے سپورٹس کے بہترین ڈاکٹر سے علاج ہوگا۔

پی سی بی سربراہ کے مطابق صائم کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صائم پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی جلد صحت یابی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں