0

تحریک انصاف اب تک کیوں تحریری مطالبات پیش نہیں کر پائی ۔۔۔؟ شیخ وقاص اکرم نے بتا دیا

اسلام آباد (نیا محاذ )تحریک انصاف اب تک کیوں تحریری مطالبات پیش نہیں کر پائی ۔۔۔؟ شیخ وقاص اکرم نے بتا دیا
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کرنے پر اعتراض نہیں کیا۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر تحریری مطالبات پیش نہیں کر سکتے۔ہم نے مذاکراتی عمل پر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا تھا، حکومت بھی ان سے ہماری ملاقات پر متفق ہوئی۔سپیکر ہاؤس کی جانب سے ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر رسپانس نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں