0

بشریٰ بی بی کیساتھ بیک ڈور مذاکرات کی باتوں میں صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(نیا محاذ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں،کسی نے غلط خبر دی ہے بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہو چکے ہیں،مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ضروری ہے،ہم نے حکومتی مذاکرات کمیٹی کو بھی بتایا تھابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے،امید تھی آج ملاقات ہوگی لیکن ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے،امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں،کسی نے غلط خبر دی ہے بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں،ہمارے دوہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام،بانی پی ٹی آئی نے ان دو مطالبات کیلئے ٹائم فریم دیاہے،ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آنا چاہئے،بانی پی ٹی آئی نے القادر کیس میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کئے ہیں،گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا،امید ہے القادر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں