کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس کی وردی پہنے ملزمان کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا ہے جس کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کی گئی ہے۔جیو نیوز کے مطابق متاثرہ شہری کا کہنا ہےکہ 25 دسمبر کو پولیس موبائل میں سوار افراد نےگھر کے باہر سے اٹھایا، ملزمان نے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرمختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سڑکوں پر گھما کر صبح 4 بجے مزار قائد کے قریب پھینک دیا۔ متاثرہ شہری ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ نارتھ کراچی کارہائشی ہے اور کرنسی کا آن لائن کاروبار کرتا ہے۔
0