0

مذاکرات مثبت نتیجے پر جانےچاہیئں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی،شاہ محمود قریشی

لاہور(نیا محاذ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے،میری دعا ہے مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں، مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں،مذاکرات مثبت نتیجے پر جانےچاہیئں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی،مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے،مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے دور کیلئے خطرہ ہوگی،بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کیلئے ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے،تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے،جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں،ان کاکہناتھا کہ ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے،جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ضمانت تو قتل کے ملزم کو بھی مل جاتی ہے،ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا، آج تک سول ملٹری اتفاق سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں