ہرارے (ویب ڈیسک) شمالی زمبابوے میں شیر اور ہاتھیوں سے بھرے خطرناک ماتو سادونا گیم پارک میں گم ہونے والا 8 سالہ بچہ 5 روز بعد مل گیا، مقامی رکن پارلیمنٹ موٹسا مورومبیدزی کے مطابق یہ بچہ 5 دن تک چٹانوں پر سویا اور بھوک لگنے پر اس نے جنگلی پھل کھائے، اس دوران یہ شیروں کی دھاڑ بھی سنتا رہا اور اس کے پاس سے ہاتھی بھی گزرتے رہے۔
جیو نیوز نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 8 سالہ ٹینو ٹینڈا پڈو گھومتے پھرتے اپنے گھر سے تقریباً 23 کلومیٹر دور خطرناک جنگل میں جا پہنچا۔ خیال رہے کہ ماتو سادونا گیم پارک تقریباً 40 شیروں کا مسکن ہے اور ماضی میں یہ افریقا میں شیروں کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے علاقوں میں شامل تھا۔
0