بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور میں بینک کیشیئر کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق جمال پور میں بینک کیشیئر نے مبینہ طور پر بینک کیش کم ہونے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بینک منیجر نے پولیس کو بتایا کہ کیشیئر نے بینک گارڈ سے پستول چھین کر اپنے سر میں گولی ماری۔پولیس کا کہنا ہےکہ بینک کیشیئر کی خودکشی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
0