0

’شردھاکپور نے مجھے پرپوز کیا تو میں نے انکار کر دیا پھر انہوں نے ۔۔‘ ورون دھون کا تہلکہ خیز انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں شردھا کپور نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، لیکن ان کے انکار پر شردھا نے اپنی سالگرہ میں موجود لڑکوں سے ان کی پٹائی کروا دی تھی۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز “کے مطابق ورون دھون نے یوٹیوبر شبھانکر مشرا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ صرف 8 سال کے تھے۔ شردھا نے ایک پہاڑی پر لے جا کر اپنی محبت کا اظہار کیا، لیکن ورون نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ورون نے مزید کہا، “2سال بعد، شردھا کی 10ویں سالگرہ پر مجھے مدعو کیا گیا، جہاں دیگر تین چار لڑکے بھی موجود تھے جو شردھا کو پسند کرتے تھے۔ جب میں نے انکار کیا تو ان لڑکوں نے میری پٹائی کر دی۔ یہ سب شردھا نے کروایا تھا کیونکہ میں نے ‘ہاں’ نہیں کہا۔”

سوشل میڈیا پر ورون اور شردھا کی اس بچپن کی کہانی پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، “یہ بہت پیاری کہانی ہے”، جبکہ دوسرے نے کہا، “کم از کم انہوں نے بچپن میں کچھ یادگار کیا!”ورون دھون اس وقت اپنی اہلیہ نتاشا دلال کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی ایک بیٹی لارا دھون بھی ہے۔ دوسری طرف، شردھا کپور کی فلمساز راہول مودی کے ساتھ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں