0

پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہو گا،وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(نیا محاذ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہو گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ پاسپورٹس اور نادرا کے دفاتر میں بہت بہتری آئی ہے،وعدے کے مطابق شہریوں کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ وقت پر ملے گا، ان کاکہناتھا کہ اتھارٹی بننے پر ہی ادارے کی بیساکھیاں ختم ہوں گی،امید ہے ادارے کو جلد اتھارٹی بنانے میں کامیاب ہوں گا،محسن نقوی نے کہاکہ 14سے 16شہروں میں نادرا دفاتر 24گھنٹے فعال رہتے ہیں،شہریوںکو پاسپورٹ کی سہولت بھی 24گھنٹے فراہم کی جائے گی،لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں ماڈل سینٹر بنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے پاسپورٹ مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کررہی ہے،پاسپورٹ آفس کے باہر مافیا ز کو ختم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں