0

معروف پاکستانی گلوکار وارث بیگ فنکاروں سے ملنے بھارت کیوں گئے تھے؟

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار وارث بیگ نے پاکستان کی کئی فلموں کے لئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں کام کی تلاش کے لئے نہیں گئے تھے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وارث بیگ نے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کی عزت کو ترجیح دی، پاکستان سے جتنے بھی لوگ بھارت گئے، وہ وہاں کام کی تلاش کے لئے گئے ، تاہم میں وہاں بھارتی فنکاروں کو مواقع فراہم کرنے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان اس وقت گیا جب دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ تھے اور ویزے کا حصول بھی خاصا مشکل تھا، میں نے معروف بھارتی فنکاروں کو اچھی رقم پر کام دیا۔وارث بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ملک و قوم کی عزت کا خیال رکھا ہے، محض پیسہ یا شہرت کمانے کے لیے ملکی عزت پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔

معروف گلوکار نے انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکاراؤں ملائکہ اروڑا اور امرتا اروڑا کے ساتھ میوزک ویڈیوز میں کام کرنے کے تجربے کو دلچسپ قرار دیا۔

انہوں نے بیٹے کی میوزک انڈسٹری میں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمار بیگ نے حال ہی میں نیا گانا لانچ کیا ہے جو شائقین کو پسند آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں