0

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا، احتساب عدالت سے اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جنوری کو سنایا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے 6جنوری فیصلے کی تاریخ مقرر کردی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنائیں گے۔

قبل ازیں احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیاگیا۔ وکیل خالد چودھری نے کہاکہ ہم توقع کررہے ہیں آج ریفرنس کا فیصلہ آ جائے گا، جج نے کہاکہ فیصلہ آج تو نہیں آئے گا، آگے چھٹیاں ہیں پھر ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے،10منٹ تک کیس کی نئی تاریخ کا معلوم کر لیجیئے گا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 18دسمبر کو اڈیالہ جیل میں فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں