0

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات شروع

اسلام آباد(نیا مھاذ)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، نوید قمر اجلاس میں شریک ہیں،راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، عبدالعلیم خان،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی اجلاس میں شریک ہیں،اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کا پہلا دور ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،یہ بھی دیکھیں گے کہ حکومت کی نیت کیا ہے،بانی پی ٹی آئی سے میری نہ ہی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہو سکی،ہم اڈیالہ جیل گئےتھے لیکن اس دن مجھے گرفتار کرلیاگیا،پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں