0

وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور(نیا محاذ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 56 سے زائد مقدمات درج ہیں۔دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات اسلام آباد میں 32 درج ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4 اورگوجرانوالامیں ایک مقدمہ درج ہے۔

حسن ابدال میں 2 اورحضرو میں ایک مقدمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق مقدمات میں دہشتگردی ، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں