کراچی(نیا محاذ)پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیٰحدگی کی افواہوں پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زینب کے اکاؤنٹ کے نام سے منسوب کچھ سکرین شاٹس وائرل ہیں جس میں فیروز کی اہلیہ زینب کی جانب سے لکھا گیا کہ میری اور فیروز کی علیٰحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔لیکن یہ تمام سکرین شاٹس جعلی ہیں، جس کا ثبوت زینب کی حالیہ انسٹاگرام سٹوری ہے جس میں وہ اور فیروز ایک جم میں موجود ہیں۔