0

جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی(نیا مھاذ)جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازجنازہ بنوں کینٹ میں ادا کردی گئی ،شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران ، جوانوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدا ءکی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں