لاہور(نیا محاذ)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں “بحر ہند میں بدلتی سٹریٹیجک صورتحال” کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس اور سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک سٹڈیز کے اشتراک سے کیا گیا۔ کانفرنس میں سابق سفیر و سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری، سابق سفیر علی سرور نقوی، جنرل زبیر محمود حیات (ریٹائرڈ)، لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی (ریٹائرڈ)، وائس ایڈمرل احمد سعید (ریٹائرڈ)، ایئر مارشل عاصم سلیمان (ریٹائرڈ)، معید یوسف، ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ (ریٹائرڈ)، ڈاکٹر ظفر نواز جسپال اور برگیڈئر ظاہر الحیدر کاظمی (ریٹائرڈ) نے حاضرین سے خطاب کیا۔
مقررین نے انڈین اوشن ریجن کے جغرافیائی و سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے شرکاء نے بحر ہند میں بدلتی سٹریٹیجک صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے لیے چیلنجز اور ممکنہ مواقع کا بھی جائزہ لیا۔ کانفرنس میں پاک بحریہ کے افسران، لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ و طلباء اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
0