پارل(نیا محاذ)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران وارم اَپ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے سپنر کیشو مہاراج کی کمر میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ میچ کھیلنے سے قاصر رہے۔کیشو مہاراج کی جگہ پلئینگ الیون میں اینڈائل پھہلوکوایو کو پہلے ون ڈے میں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
سپنر کی ممکنہ انجری سے متعلق ابھی کوئی رپورٹس سامنے نہیں آئی ہیں تاہم انکی تکلیف نے پروٹیز کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ انکے علاوہ اینریچ نورٹجے، جیرالڈ کوٹزی، اور لونگی اینگیڈی، ناندرے برگر اور ویان مولڈر بھی انجریز سے دوچار ہیں۔پاکستان کے خلاف آنے والی سیریز جنوبی افریقا کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنانے کیلئے صرف ایک اور فتح درکار ہے۔