0

یونان کشتی حادثے میں کتنے پاکستانی لاپتہ ہیں؟تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

ایتھنز(نیا محاذ)یونان کی سمندری حدو دمیں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی،ایتھنز سفارتخانے نے تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوادی۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز “کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونان کی سمندری حدود میں 3کشتیوں کو حادثہ پیش آیا،تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقہ تبروک سے روانہ ہوئی تھیں،پہلی کشتی کے سوار پاکستانی لڑکے سمیت تمام کو بچالیاگیا،دوسری کشتی کے سوارتمام 47افراد کوبھی بچالیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک کشتی میں 6پاکستانیوں سمیت 45افراد سوار تھے،دوسری کشتی کےسوار تمام 47افراد کو بھی بچا لیاگیا،تیسری کشتی میں 83افراد سوارتھے،83میں 76پاکستانی ،3بنگلہ دیشی، 2مصری اور2سوڈانی ڈرائیور شامل تھے،ریسکیو کئے گئے افراد میں کشتی کا سوڈانی ڈرائیور بھی شامل جسے گرفتارکرلیا گیا،تیسری کشتی میں سوار5افراد کی لاشیں ملیں جو پاکستانی ہیں،پانچویں لاشیں پاکستانیوں کی ہی ہے،4لاشوں کی شناخت سفیان، رحمان علی، حاجی احمد اور عابد کےنام سے ہوئیں،جاں بحق افراد کا تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے،رپورٹ کے مطابق تیسری کشتی کے 39افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 36پاکستانی شامل ہیں، تیسری کشتی میں سوار39افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 35پاکستانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں