0

چیمپئنز ٹرافی، راولپنڈی سٹیڈیم کے میچز سے محروم ہونے کا امکان

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر براڈ کاسٹرز کے اعتراض کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ میچز سے محروم رہ سکتا ہے، براڈکاسٹرز نے ٹورنامنٹ کو 4 الگ الگ مقامات سے نشر کرنے پر لاجسٹک مسائل اور اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

براڈکاسٹرز کے اعتراض پر ہوسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچز محض تین مقام کراچی، لاہور اور دبئی تک محدود رکھا جائے۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) او بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان سے محض کچھ روز قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز نہ ہونے کی خبر مقامی شائقین کرکٹ کیلئے ایک دھچکا ہے۔

ادھر پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولے کے تحت چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔

ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں