0

پی آئی اے کی نجکاری، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد(نیا محاذ) آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کے مطالبات مان لیئے ہیں۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل گیارہ بجے طلب کر لیا گیاہے ، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا جبکہ حکومت نے پاکستان سوشل ایمپیکٹ بونڈز جاری کرنے کا فیصلہ بھی کر لیاہے ۔

اجلاس میں پاکستان سوشل ایمپیکٹ بونڈز جاری کرنے ، ایک ارب روپے کی گارنٹی دینے کی منظوری دی جائے گی ۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کے مطالبات مان لیئے ہیں ۔پی آئی اے خریدار پارٹی کو نیشنل ، عالمی روٹس کیلئے طیارے خریدنے پر سیلز ٹیکس چھوٹ ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں