0

شہریار منور کی ہونے والی دلہن کی تصویر سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ڈھولکی کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ان کی دلہنیا بھی سامنے آگئی۔مقامی اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق شہریار منور کے حوالے سے رواں سال جون میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں لیکن انہوں نے دلہنیا کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شوبز فنکاروں سے سجی ڈھولکی کی دھوم مچ گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں شہریار منور کو ماہین صدیقی کے ہمراہ بیٹھے پاکستانی گلوکار جمی خان کی موسیقی انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شہریار منور کتھئی جبکہ ماہین صدیقی زرد جوڑا اور بالوں میں گجرے لگائے ہوئے ہیں اور جمی خان کی گلوکاری سے دونوں ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان کی ڈھولکی کی تقریب میں ماہرہ خان، عاصم اظہر، مومل شیخ، عاصم رضا اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں