0

شہبازشریف کا ہرجانے کا دعویٰ،بانی پی ٹی آئی کی گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(نیا محاذ)وزیراعظم شہبازشریف کے ہرجانے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیدی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 10ارب ہرجانے کے کیس میں شہبازشریف کو طلب نہیں کیا گیا اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،ٹرائل کورٹ نےہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت گواہی دینے کی اجازت دی،گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں،عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں